جامعہ پشاورمیںدریائے سوات وکابل کی آلودگی و اثرات بارے سیمینار

ہفتہ 28 اپریل 2018 11:10

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اپریل2018ء) جامعہ پشاور کے شعبہ ماحولیاتی سائنسز میں دریائے سوات اور دریائے کابل میں آلودہ پانی سے مقامی آبادی ا ور آبی حیات کو درپیش خطرات سے متعلق گزشتہ روز سیمینار کا انعقاد کیا گیا،جس میں شعبے کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر حزب اللہ خان، ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر بشریٰ خان اور دیگر فیکلٹی ارکان و طلبہ نے کثیرتعداد شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر دریائے کابل کی آلودگی سے مقامی آبادی کے معیار زندگی کے متاثر ہونے کے خدشات پر روشنی ڈالی گئی جبکہ سوات چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کو صنعتی فضلات سے متعلق ای پی اے کے مقرر کردہ حدود کی پابندی کرنے کی درخواست کی گئی۔