سائنس جرنلز م سوسائٹی آف پاکستان کی تنظیم سازی مکمل

ہفتہ 28 اپریل 2018 11:10

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اپریل2018ء) سائنس جرنلزم سوسائٹی آف پاکستان (ایس جے ایس پی) کی تنظیم سازی مکمل ہوگئی ، آصف خان ترک صدر جبکہ محمد شاہد جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے۔ اس سلسلے میں ایک اجلاس گزشتہ روز منعقد ہو ا ،جس میں مختلف اخبارات سے وابستہ صحافیوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں سوسائٹی کی تنظیم سازی کیلئے انتخابات عمل میں لائے گئے جس کے مطابق آصف خان ترک کو صدر جبکہ محمد شاہد کو جنرل سیکرٹری منتخب کیا گیا جنہوں نے باہمی مشاورت سے محمدارشاد کو جوائنٹ سیکرٹری، فرحان خلیل کو پریس سیکرٹری اور فرید شنواری کو فنانس سیکرٹری مقرر کیا۔

اجلاس کے اختتام پر ایس جے ایس پی کے نومنتخب صد ر آصف خان ترک نے کہا کہ ملک میں سائنس کلچر کو فروغ دینے کیلئے اس سوسائٹی کا قیام عمل میں لایا گیا ، سائنس کلچر کے عام ہونے سے ہی ملک کو درپیش بہت سے مسائل سے نجات دلائی جاسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایس جے ایس پی کے پلیٹ فارم پر ملک بھر کے صحافیوں اور سائنس سے وابستہ افراد کو یکجا کیا جائیگا تا کہ سب اپنی اپنی جگہ پر صحت ، زراعت، ماحولیات ، پانی، نکاسی آب اور توانائی سمیت دیگر شعبوں کو درپیش مسائل کو حل کرنے میں کردار ادا کرسکیں۔

متعلقہ عنوان :