کھلی کچہری کا مقصد عوام کے مسائل کو ان کی دہلیز پر حل کر نا ہے‘ڈاکٹر عمران حامد شیخ

ہفتہ 28 اپریل 2018 11:10

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اپریل2018ء) ضلعی انتظامیہ نے گردوارے بھائی جوگا سنگھ محلہ جوگن شاہ میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا جس میں سکھ برادری نے مسائل کے انبار لگادیئے۔ کھلی کچہری میں ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر عمران حامدشیخ ، اے ڈی سی شاہد علی خان، اے اے سی اصلاح الدین خان، ایس ایچ او تھانہ شاہ قبول ، ماتحت محکموں کے افسران ،عوامی نمائند وں ، اقلیتی برادری اور اہل علاقہ نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

سکھ برادری نے شادیوں کو سرکاری طور پر رجسٹر کرنے ‘ صحت کارڈکی فراہمی ‘ شناختی کارڈ فارم اور دیگر کی تصدیق میں درپیش مسائل کو ختم کرنے اور گردوارے کو سکیورٹی فراہم کرنے کے مطالبات پیش کئے جبکہ عوام نے سوئی گیس کے کم پریشر کے خاتمہ ‘ نالیوں کی روزانہ صفائی اور رامداس بازار سے تجاوزات کے خاتمے کا مطالبہ کیا ،اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ کھلی کچہری کا مقصد عوام کے مسائل کو ان کی دہلیز پر حل کر نا ہے۔ انھوں نے تمام افسران کو شکایات کے حل کی ہدایات جاری کیں اور عوام سے درخواست کی کہ ان کی شکایات پر کارروائی کے بارے میں ان کو ضرور آگاہ کریں۔

متعلقہ عنوان :