کے ایم یو میں لیکچررآسا میوں کیلئے سکر یننگ ٹیسٹ 2مئی کوہو گا

ہفتہ 28 اپریل 2018 11:10

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اپریل2018ء) خیبرمیڈیکل یونیورسٹی پشاور کے انسٹیٹیوٹ آف بیسک میڈیکل سائنسز (آئی بی ایم ایس) میں لیکچرر کی آسامیوں پر بھر تی کیلئے درخواستیں جمع کرا نے والے امیدواروں کا سکر یننگ ٹیسٹ 2مئی صبح 9بجے آئی بی ایم ایس میں منعقد ہو گا۔

(جاری ہے)

درخواستیں دینے والے تما م متعلقہ اہل امیدوار جن کی فہرست کے ایم یو کی ویب سا ئٹ پر جاری کردی گئی ہے اور انہیں ہدایت کی گئی ہے کہ ان کا سکر یننگ ٹیسٹ میں شریک ہو نا لازمی ہے، ٹیسٹ کے بعد تما م کا میا ب امیدوار ڈیما نسٹریشن بھی دینگے جس کیلئے تما م امیدواروں کو پا نچ پا نچ منٹ کی پریزینٹیشن تیار کر کے سا تھ لا نے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مزید کسی بھی قسم کی معلو ما ت کیلئے امیدوار فون نمبر0915892873 پر دفتر ی اوقات کار کے دوران رابطہ کر سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :