فلم ’’ریس 3‘‘ کا نیا پوسٹر جاری

ہفتہ 28 اپریل 2018 11:20

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اپریل2018ء) بالی وڈ فلم ’’ریس 3‘‘ کا نیا پوسٹر جاری کر دیا گیا۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار سلمان خان نے ٹویٹر پر فلم ’’ریس 3‘‘ کا نیا پوسٹر شیئر کیا ہے جس میں اداکار سلمان خان اور جیکولین فرنینڈس جبکہ ان کے پس منظر میں گاڑیاں اور خوبصورت لائٹیں دکھائی دے رہی ہیں۔

(جاری ہے)

اداکار سلمان خان اور جیکولین فرنڈس فلم ’’ریس 3‘‘ کے گانے اور نئے شیڈول کی عکسبندی کے لئے ان دنوں لداخ میں موجود ہیں۔ فلم کی کاسٹ میں اداکار انیل کپور، بوبی دیول، ڈیزی شاہ اور ثاقب سلیم بھی شامل ہیں۔