فلم ’’فیمس‘‘ کا نیا ٹریلر جاری

ہفتہ 28 اپریل 2018 11:20

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اپریل2018ء) بالی وڈ تھرلر، جرائم اور کامیڈی فلم ’’فیمس‘‘ کا نیا ٹریلر جاری کر دیا گیا۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ہدایتکار کرن للیت بھوٹانی کی تھرلر، جرائم اور کامیڈی فلم’’فیمس‘‘ کا2منٹ اور 17سیکنڈ کے دورانیے پر مشتمل ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ محبت، طاقت، انصاف اور ہوس دشمنی کا سبب بنتے ہیں جبکہ ٹریلر میں بتایا گیا ہے کہ وہاں کوئی خطرناک ہتھیار نہیں ہیں بلکہ ایک خطرنات آدمی ہے۔

(جاری ہے)

فلم میںاداکار جیکی شروف، جمی شیر گل،شریا سرن، کے کے مین، ماہی گل، پنکج تریپتھی مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔ جس میں کے کے مین گینگسٹر اور پنکج تریپتھی بدعنوان سیاست دان کا کردار ادا کر رہے ہیں، فلم کی کہانی مادھیا پردیش کے چمبل کے علاقے میں طاقت کی جدوجہد کے گرد گھومتی ہے۔ فلم رواں سال یکم جون کو ریلیز کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :