کا شتکار قبل ازوقت دھان کی کاشت سے گریزکریں،ماہرین زراعت

ہفتہ اپریل 11:20

قصور۔28 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 اپریل2018ء) ماہرین زراعت نے متنبہ کیاہے کہ کا شتکار قبل ازوقت دھان کی کاشت سے گریزکریں ‘تنے کی سنڈیاں دھان کے پودوں پر انڈے دیتی ہیں ،اسلئے اگراپریل سے لیکر مئی کے وسط تک دھان کی پنیری کاشت کردی جائے تو یہ سنڈیاں ان پرانڈے دینا شروع کردیتی ہیں جس کے باعث نہ صرف سنڈیوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہوناشروع ہوجاتاہے بلکہ یہ سنڈیاں دھان کی فصل پر حملہ کرکے اس کو نقصان پہنچانے کا بھی موجب بنتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :