سبزیاں اپنی افادیت اور امراض سے تحفظ میں سرفہرست ہیں، غذائی ما ہرین

ہفتہ 28 اپریل 2018 11:20

قصور۔28 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اپریل2018ء) امریکہ کے ماہرین غذائیات نے کہا ہے کہ سبزپتوں والی سبزیاں اپنی افادیت ‘غذائیت اور امراض سے تحفظ میں سرفہرست ہیں۔

(جاری ہے)

امریکی مرکز برائے تدارک امراض اور تحفظ ’’سی ڈی سی‘‘ کے ماہرین نے 50پھلوں اور نباتات کا جائزہ لیا اور 20اشیاء کو سب سے اوپر رکھا تو ان 20میں سے 17 ہرے پتوں والی سبزیاں مثلاً پالک ‘سلاد اور دیگر سبزیاں جیت گئیں۔جس سے ثابت ہواہے کہ سبزپتوں والی سبزیاں افادیت ‘غذائیت اور امراض سے تحفظ میں سرفہرست ہیںاسلئے ہمیں زیادہ سے زیادہ سبزپتوں والی سبزیو ںکا استعمال کرناچاہیے۔

متعلقہ عنوان :