قتل کے مقدمہ میں دو ملزموں کو سزائے موت ، پانچ ملزمان بری

ہفتہ اپریل 11:20

قصور۔28 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 اپریل2018ء) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج قصور رفاقت علی قمرنے تھانہ راجہ جنگ میں درج شدہ محمداشرف مقتول کے مقدمہ قتل کا فیصلہ سناتے ہوئے مقدمہ کے دو ملزموں تجمل اور خلیل احمدکومجموعی طورپر سزائے موت اور چھ لاکھ روپے ہرجانہ بطور زرتلافی مقتول کے ورثاء کو ادا کرنے کی سزاکاحکم سنایا جبکہ پانچ ملزموں بشیر‘شبیر‘جمیل‘ ریاض اور تنویر کو استغاثہ کی طرف سے جرم ثابت کرنے میں ناکامی پر شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کردیا۔

(جاری ہے)

استغاثہ کیمطابق سال2015ء میں راجہ جنگ کے علاقہ میں دیرینہ دشمنی کی بناء پرملزموں تجمل وغیرہ نے اسلحہ سے فائرنگ کرکے مقتول محمداشرف کو موت کے گھاٹ اتار دیاتھا۔

متعلقہ عنوان :