تربوزانسانی جسم کے درجہ حرارت کو معمول پررکھنے میں معاون ثابت ہوتاہے ،ماہرین صحت

ہفتہ 28 اپریل 2018 11:20

قصور۔28 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اپریل2018ء) تربوزانسانی جسم کے درجہ حرارت کو معمول پررکھنے میں معاون ثابت ہوتاہے جس میں وٹامن اے اور سی کثرت سے پائے جاتے ہیں۔ماہرین صحت نے کہاہے کہ گرمیوں کا پھل تربوزانسان کیلئے انتہائی مفیدہے جو انسانی جسم میں نمکیات کی کمی دور کرنے کے علاوہ پوٹاشیم سے لبریزہوتاہے‘ تربوز انسانی جسم کو تندرست اور چاقوچوبندرکھنے میں بھی مدددیتاہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تربوزمیں موجود وٹامن بی 6کی وافرمقدار ہوتی ہے جو دماغ کی تقویت اور قوت حافظہ بڑھاتی ہے اسکے علاوہ تربوزمیں موجود91.5فیصد پانی انسانی جسم کی پانی کی ضروریات کو پوراکرنے کیساتھ ساتھ بینائی کیلئے بھی انتہائی مفیدہوتاہے۔ا نہوں نے کہا کہ تربوکے کئی دیگر طبی خواص بھی ہیں جن میں پٹھوں کے درد سے آرام اوروزن کی کمی کے علاوہ جلدکے کینسر سے تحفظ سمیت کئی دیگرخواص بھی شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :