اسحاق ڈار فی الحال پاکستان نہیں آرہے ، حامد میر نے وجہ بتا دی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ اپریل 11:24

اسحاق ڈار فی الحال پاکستان نہیں آرہے ، حامد میر نے وجہ بتا دی
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 اپریل 2018ء) : نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے معروف صحافی حامد میر نے کہا کہ میں اسحاق ڈار کو اس زمانے سے جانتا ہوں جب میں کامرس رپورٹنگ کرتا تھا ، اس وقت میرے چیف انجم رشید اس وقت میرے سے سیاسی رپورٹنگ بھی کرواتے تھے اور عدالت کی رپورٹنگ بھی کرواتے تھے، اس سے مجھے فائدہ ہوا کیونکہ مجھے تمام شعبوں کی رپورٹنگ کا تجربہ ہوگیا۔

میں کامرس رپورٹر تھا اور اسحاق ڈار لاہور چیمبر آف کامرس کے صدر تھے، میرا اس ناطے ان سے رابطہ تھا ، اسی زمانے میں معین قریشی کی حکومت بنی تو عمران خان شوکت خانم کے فنڈز کے سلسلے میں اسحاق ڈار کے پاس آئے۔ وہاں آکر انہوں نے محترمہ بے نظیر کے بارے میں کچھ قابل اعتراض باتیں کیں میں نے وہ چھاپ دیں، اس کے بعد عمران خان نے اسحاق ڈار سے اس خبر کی تردید کرنے کا کہا لیکن انہوں نے تردید نہیں کی۔

(جاری ہے)

میرا اسحاق ڈار کے ساتھ تعلق اتنا پرانا تھا لیکن جب پانامہ اسکینڈل شروع ہوا توآہستہ آہستہ اسحاق ڈار کو لگنے لگا کہ حامد میر ہمارا دفاع نہیں رکر ہے اور سوال پوچھتے ہیں، جس کے بعد مجھے بھی محسوس ہوا کہ اسحاق ڈار میں وہ والی بات نہیں رہی ان میں وہ مروت اور شائستگی نہیں رہی ، اسحاق ڈار پروگرام کے دوران بھی چڑھائی کرنے کی کوشش کرتے تھے اور میں خود چڑھائی کرنے والے پر جوابی چڑھائی کرتا ہوں، مجھے محسوس ہوا کہ میرے تعلقات ڈار صاحب کے ساتھ خراب ہو رہے ہیں،میں نے ان سے دریافت کیاکہ آخر کیا مسئلہ ہے ، تو انہون نے کہا کہ مجھ پر بہت پریشر ہے، میں پارلیمنٹ کی پچاس سے زائد کا کمیٹیوں کا چئیرمین ہوں، وزیر اعظم صاحب کابینہ کا اجلا س نہیں کرتے وہ بھی میں ہی کرتا ہوں ، میں وزارت خزانہ بھی چلا رہا ہوں۔

مجھ پر بہت زیادہ پریشر ہے، میں نے ان سے کہا کہ اگر حکومت اپنا کام نہیں کر رہی تو آپ حکومت سے علیحدہ ہوجائیں لیکن وہ علیحدہ نہیں ہوئے ۔ ان کی حکومت کے اندر نواز شدریف کے ارد گرد جو لوگ تھے، ان سے بھی چپقلش تھی۔ جس کے بعد انہوں نے مناسب سمجھا اور بیرون ملک چلے گئے۔۔حامد میر نے کہا کہ اب اسحاق ڈار واپس نہیں آئیں گے۔ اسحاق ڈار سینیٹ کے ممبر بن گئے ہیں،وہ پاکستان واپس صرف اسی صورت میں آئیں گے کہ نیب میں ان کے خلاف جو کیسز چل رہے ہیں وہ ختم ہو جائیں،ان کے اپنے ذاتی مسائل بھی ہیں۔ حامد میر نے مزید کیا کہا آپ بھی دیکھیں: