لائیو شو میں اداکاراﺅں نے میشا شفیع کی کلاس لے لی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ اپریل 11:35

لائیو شو میں اداکاراﺅں نے میشا شفیع کی کلاس لے لی
کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 اپریل 2018ء) :علی ظفر پر جنسی ہراسگی کے الزامات عائد کرنے کے بعد سے ہی میشا شفیع تنقید کی زد میں ہیں۔ نجی ٹی وی چینل کے پروگرا م میں بات کرتے ہوئے شوبز اداکاراﺅں نے کہا کہ بہت سی اداکارائیں ایسی ہوتی ہیں جو خبروں میں رہنے کے لیے بہت سے ایسے کام کرتی ہیں جن سے انہیں کوئی فرق نہیں پڑتا کہ آیا یہ کام ان کے حق میں جائے گا یا خلاف، ان کو بس خبروں میں رہنا ہوتا ہے۔

ان کو بدنامی اور نیک نامی سے کوئی غرض نہیں ہے۔

(جاری ہے)

شوبز ستاروں کا کہنا تھا کہ میشا کو مس گائیڈ نہیں کیا جا رہا کیونکہ میشا شفیع ایک خاتون ہیں اور وہ سمجھدار بھی ہیں ، ایک اچھے گھرانے سے ان کا تعلق ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ میشا شفیع کی والدہ صبا پرویز اتنے عرصے سے شوبز میں ہیں لیکن ایسا کوئی معاملہ سامنے نہیں آیا۔ سینئیر اداکارہ نے کہا کہ میشا شفیع کے الزامات ان کے اپنے بیانات سے نہیں ملتے، جنسی ہراساں ہونے کے باوجود وہ علی ظفر کے ساتھ کام کرتی رہیں ، جب تب انہیں کوئی فرق نہیں پڑا تو اب انہیں اپنی عزت پیاری کیوں ہو گئی؟شوبز اداکاراﺅں نے مزید کیا کہا آپ بھی دیکھیں:

متعلقہ عنوان :