Live Updates

پی ٹی آئی مدینہ المنورہ نے ۲۲واں یوم تاسیس بھر جوش و جذبے کے ساتھ منایا

Umer Jamshaid عمر جمشید ہفتہ 28 اپریل 2018 11:46

پی ٹی آئی مدینہ المنورہ نے ۲۲واں یوم تاسیس بھر جوش و جذبے کے ساتھ منایا
مدینہ المنورہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 اپریل 2018ء) یوم تاسیس کی تقریب مدینہ المنورہ کمیونٹی اور عمران خان کے ٹائیگروں نے بھر پور شرکت کی تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت سے کیا گیا جبکہ اس موقع پر جہانزیب منہاس ڈاکٹر علی سکندر انجبئر نعمان ،منشا طاہر ایم سی مدینہ کے چیف ایگزیکٹو سعید زاہد امتیاز مغل ،نور الامین احمد صادق عمر عبدالرشید اور دیگرنے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کی جبکہ پاکستان سے ویڈیو لنک پر ابرار الحق اور علی محمد خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا انشااللہ فتح عمران کا مقدر ہے اور سلطنت شریفہ کا خاتمہ ہو چکا ہے بائیس سالہ جدو جہد کو سلام پیش کیا جبکہ پروگرام کے اختتام پر پی ٹی آئی مدینہ المنورہ کے صدر جناب افضل عباس نے خطاب کرتے ہو کہا عمران خان واحد امید ہے اوورسیز پاکستانی عمران خان کا اصلی سرمایہ ہیں مزید انہوں نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا آخر میں کیک کاٹا گیا اور قومی ترانہ پڑھا گیا‎
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات