لگام دینے کے لیے ایران کے ساتھ جوہری معاہدہ ضروری ہے،جرمنی

معاہدے کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لیے جرمن حکومت امریکہ سے قریبی بات چیت جاری رکھے گی،میرکل

ہفتہ 28 اپریل 2018 12:03

ْ برلن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2018ء) جرمن چانسلرانجیلا میرکل نے کہاہے کہ جرمنی ایران کے جوہری معاہدے کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کو ضروری سمجھتا ہے تاکہ اس سے ایران کی دھمکیوں پر لگام ڈالا جاسکے جسے وہ شام پر جغرافیائی اور سیاسی اثر و رسوخ ڈالنے کے لیے استعمال کرتا ہے، جو بھروسہ برسوں سے جاری خانہ جنگی کے نتیجے میں بدتر ہو چکا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ اٴْن کی حکومت امریکہ کے ساتھ قریبی بات چیت جاری رکھے گی ایسے میں جب صدرٹرمپ 2015 کے ایران کے ساتھ ہونے والے جوہری معاہدے سے متعلق فیصلے پر پہنچنے والے ہیں، جسے چین، فرانس، جرمنی، روس، برطانیہ، امریکہ اور یورپی یونین نے ایران کے ساتھ طے کیا تھا۔