سجاد علی کے نئے گانے ’لگایا دل‘ نے پاکستان سمیت بھارت میں بھی دھوم مچادی

بھارتی گلوکار یو یو ہنی سنگھ کو بھی گانے کی دھن اور لیرکس نے اپنا اسیر کرلیا ،ْ اپنے جذبات کا اظہار ٹوئٹر پر کیا

ہفتہ 28 اپریل 2018 12:57

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2018ء) پاکستان کے معروف گلوکار سجاد علی کے نئے گانے ’لگایا دل‘ نے پاکستان سمیت بھارت میں بھی دھوم مچادی ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق مقبول بھارتی گلوکار یو یو ہنی سنگھ کو بھی اس گانے کی دھن اور لیرکس نے اپنا اسیر کرلیا اور انہوں نے اپنے جذبات کا اظہار ٹوئٹر پر کیا۔انہوں نے اپنی ٹوئیٹ میں لکھا کہ سجاد علی کا ایک اور زبردست گانا، اس گانے کی شاعری سادہ تاہم اپنے اندر بہت گہرائی رکھتی ہے اور ساتھ میں آواز تو شاندار ہے ہی۔

یو یو ہنی سنگھ نے گانے میں سے اپنی پسندیدہ لائن ’زندگی میں پھر ہنسا نہیں بھی لکھی اور اپنے مداحوں سے کہا کہ اس گانے کو سنیں اور شیئر کریں۔جس پر سجاد علی نے بھی یو یو سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ یہ لائن ان کی بھی پسندیدہ ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان اور بھارت کے درمیان حکومتی سطح پر تناؤ کے باوجود دونوں ممالک کے فنکار ایک دوسرے کے کام کو سراہتے ہیں اور محبت بھرے پیغامات کا تبادلہ کرتے رہتے ہیں۔واضح رہے کہ سجاد علی کے اس گانے کی ویڈیو کی ہدایات ان کی صاحبزادی زو علی نے دی ہیں۔ویڈیو میں نوعمری میں پروان چڑھنے والے جذبات کو دکھایا گیا جہاں ایک فریق دوسرے کی دوستی اور ہر بات شیئر کرنے کے انداز کو محبت سمجھ بیٹھتا ہے اور پھر اسے دل ٹوٹنے کا صدمہ سہنا پڑتا ہے۔

متعلقہ عنوان :