ادکارہ ممتا کلکرنی کی جائداد ضبط کرنے کا حکم

ممتاکلکرنی اور وکرم گوسوامی نے خام ایفی ڈیرین سے 2 ہزاروں کروڑ میں بیچی اورخود ہی رقم وصول کی ممتاکلکرنی ڈرگ اسمگلنگ کیس میں ملوث ہونے کے تمام الزامات ماضی مسترد کرچکی ہیں ،ْ رپورٹ

ہفتہ 28 اپریل 2018 12:57

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2018ء) بھارتی عدالت نے بالی ووڈ کی سابق اداکارہ ممتا کلکرنی اور ان کے شوہر وکرم گوسوامی کی جائداد ضبط کرنے کا حکم دیدیا ہے۔بھارتی اخبار کی رپورٹ کے مطابق ممتا کلکرنی کے خلاف منشیات اسمگلنگ کیس کی سماعت خصوصی عدالت میں ہوئی ،ْاس موقع پر عدالت نے سابق بالی ووڈ اداکارہ کی جائداد قرق کرنے کا حکم دیا۔

ممتا کلکرنی نے بالی ووڈ کی دو درجن سے زائد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے،جن میں نصیب، کرن ارجن،بازی جیسی فلمیں بھی شامل ہیں،ادکارہ نے وکرم گوسوامی سے 2013ء میں شادی کی تھی۔46 سالہ اداکارہ اور ان کے شوہر ڈرگ مافیا کنگ وکرم گوسوامی کے خلاف 2016ء میں 2 ہزار کروڑ کی خام ایفی ڈیرن بھارت سے کینیا منتقل کرنے کا مقدمہ دائر کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

مقدمے کے مطابق ممتاکلکرنی اور وکرم گوسوامی نے خام ایفی ڈیرین سے 2 ہزاروں کروڑ میں بیچی اورخود ہی رقم وصول کی۔

کیس کے تفتیشی افسر شیلکے کے مطابق پولیس نے اس کیس میں پیسوں کی منتقلی سے متعلق ممتا کلکرنی اور بینک کے درمیان ہونے والی گفتگو کی ریکارڈنگ موجود ہے ،ْاس حوالے سے مقدمہ میں ملوث جے مکھی نامی ملزم نے بھی اداکارہ کے حوالے سے ثبوت فراہم کئے۔عدالت نے اپنے حکم میں اداکارہ کے ممبئی کے 3 فلیٹ ضبط کرنے کا حکم دیا جن کی مالیت 20 کروڑ تک بتائی جارہی ہے ۔اس ڈرگ کیس ممتاکلکرنی،وکرم گوسوامی سمیت 14 افراد کے خلاف بھی مقدمہ درج کیا گیا تھا، خصوصی عدالت نے اس سے قبل اداکارہ اس کے شوہر کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے تھے اور مفرور بھی قرار دیا تھا ۔ممتاکلکرنی اس ڈرگ اسمگلنگ کیس میں ملوث ہونے کے تمام الزامات ماضی مسترد کرچکی ہیں۔