جرمن چانسلر انجیلا مرکل کی امریکی صدر سے وائٹ ہاؤس میں ملاقات

ہفتہ 28 اپریل 2018 12:57

برلن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اپریل2018ء) جرمن چانسلر انجیلا میرکل نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے وائٹ ہاؤس میں ملاقات کی ہے۔ اطلاعات کے مطابق وائٹ ہاؤس میں چانسلر میرکل کا خیر مقدم گرم جوشی سے کیا گیا تاہم یہ ابھی واضح نہیں کہ دونوں عالمی رہنماؤں کے درمیان کن اہم امور پر بات چیت ہوئی۔

(جاری ہے)

ملاقات کے بعد ایران کے ساتھ جوہری ڈیل اور امریکا کی جانب سے اسٹیل اور ایلومینیم کی مصنوعات پر محصولات کے حوالے سے چانسلر میرکل اور صدر ٹرمپ کی جانب سے کسی قسم کے سمجھوتے کا کوئی اعلان نہیں کیا گیا۔ اگر یورپی یونین اور امریکا کے درمیان تجارتی تنازعے میں اضافہ ہوتا ہے تویکم مئی سے ان درآمدات پر محصولات میں25 فیصد اضافہ ہو جائے گا۔