افغان صوبے ہلمند میں خودکش کار بم حملہ، پانچ افراد ہلاک

ہفتہ 28 اپریل 2018 12:58

کابل ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اپریل2018ء) افغان حکومت نے ایک بیان میں کہا ہے کہ جنوبی صوبے ہلمند میں ایک فوجی چھاؤنی کے قریب خود کش کار بم حملے میں کم سے کم 5 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

مرنے والوں میں 4 عام شہری اور ایک فوجی اہلکار شامل ہیں۔ حکام نے بتایا ہے کہ یہ حملہ صوبے کے ضلعے ناد علی میں پیش آیا۔ اطلاعات ہیں کہ حملے میں 7 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ ہلمند میں یہ تازہ کارروائی طالبان کے اٴْس اعلان کے چند ہی روز بعد ہوئی ہے جس میں انہوں نے اپنے سالانہ حملوں کے آغاز کا اعلان کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :