چین، سکول کے بچوں پر چاقو سے حملے میں نو بچے ہلاک

ہفتہ اپریل 12:58

بیجنگ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 اپریل2018ء) چین میں ایک 28 سال شخص نے اپنے سابق سکول میں9 بچوں کو چاقو سے وار کر کے ہلاک کر دیا ہے۔ حکام کے مطابق اس حملے میں 12 بچے شدید زخمی بھی ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

اطلاعات ہیں کہ 12 اور 18سال کے درمیان کی عمروں کے بچے اسکول کے بعد گھر واپس جا رہے تھے جب اس شخص نے اٴْن پر حملہ کیا۔ پولیس نے حملہ آوار کو گرفتار کر لیا ہے۔ اسکول کے بچوں پر حملے کا محرک غالبا نفرت ہو سکتا ہے۔ چین میں اگرچہ ہتھیار رکھنا غیر قانونی ہے تاہم ایسے حملوں کی خبریں آئے دن سننے میں آتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :