اٹلی ،سمندر میں تیرتے ہوئے مکانوں کا ڈیزائن پیش ،قیمت ساڑھے 3 لاکھ پونڈ ہوگی

ہفتہ 28 اپریل 2018 12:58

روم ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اپریل2018ء) اٹلی کے ایک ڈیزائنر نے سمندر میں تیرتے ہوئے مکانوں کا ڈیزائن پیش کیا ہے۔عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ مکان شمسی توانائی سے روشن رہیں گے اور ایک مکان کی قیمت ساڑھے 3لاکھ پونڈ ہوگی۔

(جاری ہے)

ان میں بعض ایسے شاپنگ سینٹر بھی قائم کئے گئے ہیں جو تیرتے رہیں گے اور شاپنگ مال ، جم ، ریستورانوں اور سینما گھروں کی سہولت بھی پیش کرینگے۔ خیال ہے کہ یہ مکانات جلد تیار کرلئے جائیں گے تاہم 2020ء سے قبل ان میں رہائش ناممکن ہوگی۔

متعلقہ عنوان :