چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کے لیے 24 ملین کی گاڑی تیار

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ اپریل 12:19

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کے لیے 24 ملین کی گاڑی تیار
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 اپریل 2018ء) : سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں مختلف محکموں میں لگژری گاڑیوں کے استعمال سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ سماعت کے دوران چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے استفسار کیا کہ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کے لیے بھی گاڑی لے لی۔

(جاری ہے)

جس پر چیف سیکرٹری نے بتایا کہ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کے لیے 24 ملین روپے کی گاڑی لی ہے جس کی بلٹ پروفنگ جاری ہے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ پہلے تو مجھے اپنا گھر ٹھیک کرنا ہے۔ اگر چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ اہل نہیں تھے تو انہوں نے لینڈ کروزر کیوں لی؟ اگر ان کو گاڑی دے دی گئی تو سب لیں گے۔