ارینا کمیلا بیگو اور ماریہ سکاری استنبول اوپن کے سیمی فائنل میں داخل

ہفتہ 28 اپریل 2018 12:58

استنبول۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اپریل2018ء) ارینا کمیلا بیگو، سلونا ہرکوگ، پالین پرمینٹائر اور ماریہ سکاری نے استنبول اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔ تفصیلات کے مطابق استنبول میں جاری ویمنز سنگلز مقابلوں کے پہلے کوارٹر فائنل رومانیہ کی ارینا کمیلا بیگو نے کروشیا کی ڈونا ویکچ کو سخت مقابلے کے بعد 3-6 ، 7-6 اور 6-1 سے ہرایا۔

(جاری ہے)

دوسرے کوارٹر فائنل میں سلووینیا کی سلونا ہرکوگ نے روس کی سوتلانا کزنیٹسووا کو دلچسپ مقابلے کے بعد 6-1 ، 1-6 اور 7-5 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی۔ تیسرے کوارٹر فائنل میں ٹاپ سیڈ ڈنمارک کی کیرولین وزنیاکی تیسرے اور فیصلہ کن سیٹ میں فٹنس مسائل کا شکار ہوگئیں اور انہیں میچ سے دستبردار ہونا پڑا، اس طرح فرانس کی پالین پرمینٹائر نے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔ چوتھے اور آخری کوارٹر فائنل میں یونان کی ماریہ سکاری نے ہالینڈ کی ارینٹیزا رس کو 6-3 اور 7-6 سے ہرایا۔

متعلقہ عنوان :