یمن،القاعدہ کے گڑھ پر فوج کا کنٹرول

ہفتہ 28 اپریل 2018 12:58

صنعاء۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اپریل2018ء) یمن کی سکیورٹی فورسز نے عرب اتحادی فوج کی مدد سے جنوب مشرقی گونری شبوتہ کے عزان ڈئریکٹوریٹ سے القاعدہ کے جنگجوؤں کو نکال باہر کرتے ہوئے دہشت گردوں کے اہم مرکز پر قبضہ کر لیا۔العربیہ ٹی ویکے مطابق یمن کی الشبوانیہ ایلیٹ فورس نے تین روز قبل عزان کے علاقے میں القاعدہ کے جنگجوؤں کے خلاف وسیع آپریشن شروع کیا۔

اس آپریشن میں مقامی مزاحمتی ملیشیا اور عرب اتحادی فوج کی معاونت بھی حاصل تھی۔

(جاری ہے)

دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن میں اہم علاقوں وادی رفض، الصعید ڈاریکٹوریٹ اور دیگر مقامات کو القاعدہ کے جنگجوؤں سے پاک کر لیا گیا ہے۔ کارروائی دہشت گردوں کے کئی ٹھکانے تباہ حملوں کے لیے استعمال ہونے والے ان کے بنکر تباہ کر دیئے گئے ہیں۔یمنی فوج کا کہنا ہے کہ القاعدہ اور دوسرے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن جاری رکھا جائے گا۔ فوج کا کہنا ہے کہ سنگلاخ پہاڑوں، پیچیدہ اور خطرناک راستوں اور مخصوص جغرافیائی ماحول کی وجہ سے شبوتہ گورنری میں الحوطہ اور الصعید کے بعد عزان سب سے مشکل مقام تھا۔

متعلقہ عنوان :