دہلی ڈیئر ڈیولز نے رواں آئی پی ایل کے باقی میچز کیلئے جنوبی افریقن فاسٹ بائولر جونیر ڈیلا سے معاہدہ کر لیا

ہفتہ اپریل 12:59

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 اپریل2018ء) دہلی ڈیئر ڈیولز نے رواں آئی پی ایل کے باقی میچز کیلئے جنوبی افریقن فاسٹ بائولر جونیر ڈیلا سے معاہد کر لیا، انہیں ان کے ہم وطن آل رائونڈر کرس مورس کی جگہ سکواڈ میں شامل کیا گیا ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق مورس کمر کی تکلیف کے باعث ایونٹ سے باہر ہو گئے ہیں۔ جونیر ڈیلا نے رواں سال بھارت کے خلاف کھیلی گئی ٹی ٹونٹی سیریز میں پروٹیز کی جانب سے ڈیبیو کیا تھا، انہوں نے تین میچز میں 7 وکٹیں لیکر انٹرنیشنل کرکٹ میں جاندار انٹری کی تھی۔

متعلقہ عنوان :