چیف آف نیول اسٹاف گالف کپ 2018ء کے دوسرے روز بھی مقابلے ،ْ ایونٹ 29اپریل تک جاری رہے گا

ہفتہ 28 اپریل 2018 12:59

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2018ء) چیف آف نیول اسٹاف گالف کپ 2018ء کے دوسرے روز بھی مقابلے منعقد ہوئے۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ کے سربراہ سے منسوب گالف کپ کے پہلے دن سینئر امیچر اور امیچر کیٹیگری کے گالفرز کے درمیان مقابلے منعقد ہوئے۔

(جاری ہے)

سینئر امیچر میں راولپنڈی گالف کلب کے بریگیڈیئر نصراللہ نیٹ 68اسکور کے ساتھ نیٹ کیٹیگری میں پہلے نمبر پر رہے۔

لاہور گریژن گالف اینڈکنٹری کلب کے لیفٹیننٹ کرنل آصف مہدی گراس اسکور 75کے ساتھ گراس کیٹیگیری میں پہلے نمبر پر ہیں۔امیچر کٹیگیری میں راولپنڈی گالف کلب کے عمران جنجوعہ نیٹ اسکور 61 کے ساتھ نیٹ کیٹیگیری میں ٹاپ پوزیشن پر جبکہ ویسٹرن ونڈ گالف کلب کے محمدشریف گراس اسکور 69کے ساتھ گراس کیٹیگیری میں پہلے نمبر پر ہیں۔چیف آف نیول اسٹاف گالف کپ 29 اپریل تک جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :