ورون دھون کی فلم ’’کلنک‘‘ کے سیٹ پر ورزش کی وڈیو جاری

ہفتہ اپریل 13:04

ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 اپریل2018ء) بالی وڈ اداکار ورون دھون کی فلم ’’کلنک‘‘ کے سیٹ پر ورزش کی وڈیو جاری کر دی گئی۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ہدایتکار ابھیشیک ورما نے اداکار ورون دھون کے لئے فلم ’’کلنک‘‘ کے سیٹ پر جم کی سہولت فراہم کی ہے جہاں ٹرینر پراشانت ساونت اداکار ورون دھون کو تربیت دے رہے ہیں، انہوں نے ورون دھون کے جم ورک آئوٹ سیشن کی وڈیو ٹویٹر پر شیئر کی ہے جس میں ورون دھون بھاری ٹائر اٹھا کر ورزش اور زور آزمائیکر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

اداکار ورون دھون فلم ’’سوئی دھاگہ‘‘ اور ’’کلنک‘‘ میں دکھائی دیں گے۔

متعلقہ عنوان :