اعضاء کی شاعری کا عالمی دن کل منایا جائے گا

ہفتہ اپریل 13:07

اعضاء کی شاعری کا عالمی دن کل منایا جائے گا
فیصل آباد۔28 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 اپریل2018ء) دنیابھر کے دیگر ممالک کی طرح پاکستان میںبھی "اعضاء کی شاعری " (رقص) کا عالمی دن کل اتوار کو بھر پور طریقے سے منایا جائے گا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر نیشنل کونسل آف آرٹس ، مختلف میوزیکل گروپس ، پنجاب آرٹس کونسل اور انٹرنیشنل تھیٹر انسٹیٹیوٹ سمیت دیگر متعلقہ تنظیموں و اداروں کے زیر اہتمام مختلف شہروں میں خصوصی تقریبات منعقد کی جائیں گی جن میں خٹک ڈانس ، کتھک ڈانس ، لڈی ، جھومر ، بھنگڑا، گدااور دیگر علاقائی لوک رقص کی روایات ، ان کی اہمیت سمیت دیگر امور پر تفصیلی روشنی ڈالی جائے گی۔

مذکورہ دن 1982ء سے اقوا م متحدہ کے تمام ممبر ممالک میں 29اپریل کو منایاجاتاہے جس کا مقصد عوام کو آرٹ آف ڈانس سے آگاہی فراہم کرنا ہے۔۔ دنیاکے مختلف ممالک نے آرٹ آف ڈانس کے حوالے سے اکیڈمیاں بھی بنا رکھی ہیں جہاں اس آرٹ کے مختلف کورسز بھی کروائے جاتے ہیں جن میں بھارت سر فہرست ہے۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :