کپاس کے کاشتکار پودوں کی تعداد کو ملحوظ خاطر رکھ کر کاشت کریں ، ماہرین زراعت

ہفتہ 28 اپریل 2018 13:07

فیصل آباد۔28 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اپریل2018ء) ماہرین زراعت نے کہاہے کہ کپاس کے کاشتکار پودوں کی تعداد کو ملحوظ خاطر رکھ کر کاشت کریں اور بہتر فصل کی پیداوار کے حصول کیلئے جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کیاجائے نیز کاشتکار متوازن کھادوں کے ساتھ جڑی بوٹیوں کے خاتمہ کیلئے زہروں کا ماہرین کی مشاورت سے استعمال کریں ۔

(جاری ہے)

ایک ملاقات کے دوران انہوںنے کہاکہ کاشتکار حضرات کو چاہیے کہ وہ رس چوسنے والے کیڑوں سے بچائو کیلئے کپاس کے بیج کو زہر آلود کر کے کاشت کریں جبکہ اگیتی کاشت پر خصوصی توجہ دیتے ہوئے زہر پاشی کرنے سمیت جڑی بوٹیوں کی تلفی کیلئے عملی اقدامات کرنے چاہئیں تاکہ فی ایکڑ اوسط پیداوار میں اضافہ ممکن بنایا جا سکے۔

انہوںنے کہاکہ ماہرین زراعت پر مشتمل ٹرینڈ فیلڈ سٹاف کاشتکاروں کی رہنمائی کر رہا ہے اس لئے کاشتکاروں کو اس سے بھر پور استفادہ کرنا چاہیے ۔ انہوںنے کہاکہ ماہرین زراعت کے مشوروں پر عمل سے جہاں کاشتکار خوشحال ہو گا وہیں زرعی ترقی کے باعث ملک میں معاشی استحکام لانے میں بھی مدد ملے گی۔

متعلقہ عنوان :