وفاقی بجٹ 2018-19ء سے مزدور اور غریب طبقہ کے معیار زندگی میں نمایاں تبدیلی آئے گی، ایوب آفریدی

ہفتہ اپریل 13:07

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 اپریل2018ء) مسلم لیگ (ن) ایبٹ آباد کے رہنما ایوب آفریدی نے کہا ہے کہ موجودہ بجٹ 2018-19ء سے مزدور اور غریب طبقہ کے معیار زندگی میں نمایاں تبدیلی آئے گی، مسلم لیگ (ن) کی حکومت غریب عوام کی پارٹی ہے اور وہ وعدوں کی بجائے عملی کام پر یقین رکھتی ہے، وفاقی بجٹ صحیح معنوں میں غریب عوام کا بجٹ ہے، بجٹ متوازن اور عوام دوست ہے۔

وفاقی بجٹ 2018-19ء پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں بہترین بجٹ پیش کرنے پر ہم وفاقی حکومت کو مبارکباد پیش کرتے ہیں، مسلم لیگ (ن) کی حکومت غریب عوام کی پارٹی ہے اور وہ وعدوں کی بجائے عملی کام پر یقین رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ بجٹ ملک کی ترقی اور خوشحالی کا ضامن ہے، اس سے مزدور طبقہ کے معیار زندگی میں نمایاں تبدیلی آئے گی، عوام کو مسلم لیگ (ن) کی حکومت سے بڑی توقعات وابستہ تھی جو وفاقی بجٹ میں موجودہ عوامی حکومت نے پوری کر دی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ مزدوروں کے حقوق کی بات کی اور موجودہ حکومت نے ان کی اس بات کو صحیح معنوں میں عملی جامہ پہنایا۔ ایوب آفریدی نے کہا کہ موجودہ حکومت نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشنرز کی پنشن میں 10 فیصد اضافہ کر کے ثابت کیا ہے کہ وہ غریب عوام کی جماعت ہے اور ہمیشہ غریب عوام کے بارے میں بھی سوچتی ہے، پاکستان کی عوام ہی اس حکومت کیلئے سب سے مقدم ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں بہترین بجٹ پیش کرنے پر ہم وفاقی حکومت کو مبارکباد پیش کرتے ہیں، یہ موجودہ حکومت کا غریب عوام کیلئے بہت بڑا کارنامہ ہے۔