ْموجودہ حکومت نے بہترین بجٹ پیش کر کے عوام کے دل جیت لئے ہیں، سینیٹر بیرسٹر جاوید عباسی

ہفتہ 28 اپریل 2018 13:10

ْموجودہ حکومت نے بہترین بجٹ پیش کر کے عوام کے دل جیت لئے ہیں، سینیٹر ..
ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اپریل2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر بیرسٹر جاوید عباسی نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے بہترین بجٹ پیش کر کے عوام کے دل جیت لئے ہیں، موجودہ وفاقی بجٹ 2018-19ء سے ہر طبقہ ہائے عوام کو ریلیف ملے گا، بجٹ میں غریب عوام پر کسی قسم کا کوئی بوجھ نہیں ڈالا گیا ہے۔

(جاری ہے)

وفاقی بجٹ 2018-19ء پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے بجٹ میں توانائی بحران کے خاتمہ کیلئے خطیر رقم بجٹ میں رکھی گئی ہے، مزید بجلی سسٹم میں شامل ہونے سے ملک میں بجلی کا بحران تقریباً ختم ہو چکا ہے جس سے بند صنعتوں نے دوبارہ کام شروع دیا ہے جس سے معیشت مضبوط ہو گی اور بیروزگاری میں خاطر خواہ کمی واقع ہو گی۔

سینیٹر بیرسٹر جاوید عباسی نے کہا کہ بجٹ 2018-19ء سے ملک کی تعمیر و ترقی اور خوشحالی میں نمایاں بہتری آئے گی اور عوام کو درپیش مسائل کم ہوں گے، حکومت نے دستیاب وسائل کے اندر رہتے ہوئے ایک بہترین بجٹ پیش کیا ہے، بجٹ میں غریب عوام کو ریلیف دینے کیلئے بھرپور کوشش کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے بجٹ میں وفاقی ملازمین کیلئے تنخواہوں میں اضافہ کر کے ان کے اندر پائی جانے والی احساس محرومی کو ختم کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :