مسافر گاڑی پر فرنٹ سیٹ کا تقاضا کرنے پر اڈہ منیجر کے ملازمین کا میاں بیوی پر تشدد، پولیس نے تین ملازمین کو گرفتار کر لیا

ہفتہ 28 اپریل 2018 13:10

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اپریل2018ء) مسافر گاڑی پر فرنٹ سیٹ کا تقاضا کرنے پر اڈہ منیجر نے ملازمین نے میاں بیوی کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا، پولیس نے اڈہ منیجر سمیت تین ملازمین کو گرفتار کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق ایبٹ آباد میں ہری پور کے ٹرانسپورٹ اڈہ پر طارق خان نامی شخص نے ہری پور جانے والی گاڑی پر فرنٹ سیٹ کا تقاضا کیا جس پر اڈہ منیجر ملازمین کے ہمراہ موقع پر پہنچ آیا اور طارق خان اور اس کی اہلیہ عابدہ بی بی کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا۔ موقع پر موجود لوگوں نے زخمی میاں بیوی کو ہسپتال منتقل کیا۔ زخمی طارق خان کی رپورٹ پر تھانہ کینٹ میں مقدمہ درج کر کے پولیس نے اڈہ منیجر سمیت تین ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے۔