اے سی الائی کی عطائی ڈاکٹروں اور غیر قانونی ہسپتالوں و میڈیکل سٹوروں کے خلاف کارروائی، 12 طبی مراکز کو نوٹس

ہفتہ 28 اپریل 2018 13:10

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اپریل2018ء) خیبر پختونخوا حکومت کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر الائی ضلع بٹگرام نے تحصیل الائی میں عطائی ڈاکٹروں اور غیر قانونی ہسپتالوں و میڈیکل سٹوروں کے خلاف کارروائی کے دوران 12 طبی مراکز کو نوٹس جاری کر دئیے۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ کمشنر کی چیکنگ کے دوران 9 میڈیکل سٹوروں، دو نجی ہسپتالوں اور ایک لیبارٹری کو ہیلتھ کئیر کمیشن خیبر پختونخوا کے ضوابط کی خلاف ورزی کا مرتکب پایا گیا چنانچہ اسسٹنٹ کمشنر نے ان ہسپتالوں، میڈیکل سٹوروں اور لیبارٹری کو قانونی ضوابط پورے کرنے کا نوٹس دیتے ہوئے خبردار کیا کہ ان حکامات کی عدم تعمیل پر ان کے خلاف مزید سخت کارروائی کی جائے گی۔