سابق وزیر مملکت برائے خزانہ عمر ایوب خان کا دوڑ پل حادثہ میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

ہفتہ 28 اپریل 2018 13:10

سابق وزیر مملکت برائے خزانہ عمر ایوب خان کا دوڑ پل حادثہ میں قیمتی انسانی ..
ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اپریل2018ء) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 17 سے متوقع امیدوار سابق وزیر مملکت برائے خزانہ عمر ایوب خان نے دوڑ پل حادثہ میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

گذشتہ شام حادثہ کی جگہ پہنچے گئے اور انہوں نے متاثرہ جگہ کا دورہ کر کے پل ٹوٹنے کے نتیجہ میں جاں بحق ہونے والے موٹر سائیکل سوار دو بھائیوں کے والد فخر زری سے ملے اور ان سے دلی دکھ اور رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے ان سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہا رکیا۔

انہوں نے مرحومین کی مغفرت و بلندی درجات اور ان کے جملہ پسماندگان کیلئے صبر و جمیل کی دعا کی۔ بعد ازاں انہوں نے ہسپتال میں زیر علاج زخمیوں کی عیادت کی اور ان کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔ عمر ایوب خان نے کہا کہ المناک حادثہ کے نتیجہ میں ہونے والے جانی و مالی نقصان پر دلی دکھ ہوا ہے اور ہم متاثرین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔