سعودی عرب میں خواتین ڈرائیوروں کی مانگ میں اضافہ

Sadia Abbas سعدیہ عباس ہفتہ 28 اپریل 2018 12:34

سعودی عرب میں خواتین ڈرائیوروں کی مانگ میں اضافہ
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 اپریل2018ء) سعودی عرب میں ڈرائیونگ کی اجازت ملنے کے بعد اوبر اور کریم میں خواتین ڈرائیوروں کی مانگ بڑھ گئی اور اب یہ دونوں کمپنیاں یہ توقع لگائے بیٹھی ہیں کہ سعودی عرب میں ڈیڑھ ماہ بعد جون میں خواتین کو جب گاڑیاں چلانے کی اجازت مل جائے گی توبہت سی خواتین ان سروس کمپنیوں میں بطور ڈرائیور بھی کام کر رہی ہوں گی ۔

(جاری ہے)

اس لیے اوبر اور کریم کمپنیوں نے بڑی تعداد میں سعودی خواتین کو برتی کرنا شروع کر دیا ہے ۔ کیونکہ سعودی خواتین کی بڑی تعداد نا محرم کے ساتھ سفر کرنے سے گریز کرتی ہیں ۔