آرمینیا میں نئے وزیراعظم کا انتخاب منگل کو ہوگا،

اپوزیشن کی احتجاج کی دھمکی قائم مقام وزیر اعظم کارن کاراپیتیان نے اپوزیشن رہنما نکول پاسچنجان کے ساتھ ملاقات سے انکار کر دیا

ہفتہ 28 اپریل 2018 13:33

پریوان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2018ء) آرمینیا میں ملک کے نئے وزیر اعظم کے انتخاب سے کچھ روز قبل بڑے پیمانے پر مظاہرے ہو رہے ہیں۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق ملک کے قائم مقام وزیر اعظم کارن کاراپیتیان نے اپوزیشن رہنما نکول پاسچنجان کے ساتھ ملاقات کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ اس سبب اپوزیشن نے نئے احتجاجی مظاہروں کی دھمکی دی ہے۔ اگر منگل کے روز آرمینیا کی پارلیمان میں ملک کے نئے سربراہ کے انتخاب میں ناکامی ہوتی ہے تو پاسچنیان اپنے حماتیوں کو متحرک کر سکتے ہیں۔ یاد رہے کہ حکومت مخالفین تیرہ اپریل سے ملک میں بد عنوانی اور غربت کے خلاف مظاہرے کر رہے ہیں

متعلقہ عنوان :