شمالی کوریا پر زیادہ سے زیادہ دباؤ جاری رکھیں گے، ڈونلڈ ٹرمپ

ایک دن تمام کوریائی افراد جوہری ہتھیاروں سے پاک جزیرنما خطے میں مل کر رہیں گے،میڈیا سے بات چیت

ہفتہ 28 اپریل 2018 13:33

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2018ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ شمالی اور جنوبی کوریا کے درمیان جمعے کو ہونے والے کامیاب مذاکرات کے باوجود شمالی کوریا پر زیادہ سے زیادہ دباؤ جاری رکھیں گے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق واشنگٹن میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے امریکی صدر کا کہنا تھا کہ وہ امید کرتے ہیں کہ ایک دن تمام کوریائی افراد جوہری ہتھیاروں سے پاک جزیرنما خطے میں مل کر رہیں گے۔ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ آئندہ ہفتوں میں شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان سے ملاقات کے دوران اگر ممکن ہوا تو وہ ان کے ساتھ معاہدہ طے کرنے کی ذمہ داری نبھائیں گے۔واشنگٹن میں گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ یہ ملاقات زیر غور دو ممالک میں سے ایک میں ہو گی۔