یمن میں حوثیوں کے اجلاس پر عرب اتحاد کا حملہ،دوکمانڈروں سمیت 50ہلاک

حملے کے وقت باغیوں کی ایک اہم میٹنگ جاری تھی،حوثیوں کے چینل نے بھی تصدیق کردی

ہفتہ اپریل 13:33

صنعاء (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 اپریل2018ء) یمن میں سعودی عرب کی سربراہی میں عرب اتحاد کے حوثیوں کے ایک اہم اجلاس پر حملے کے نتیجے میں 50جنگجو مارے گئے ،دوسری جانب حوثیوں کے ایک سیٹیلائٹ نیوز چینل فضائی حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہاہے کہ حملے میں چند شہری زخمی ہوئے۔

(جاری ہے)

سعودی عرب کے سرکاری میڈیا کے مطابق یمن میں بر سر پیکار شیعہ حوثی باغیوں پر سعودی عسکری اتحاد کے ایک فضائی حملے میں دو جنگجو کمانڈروں سمیت پچاس افراد ہلاک ہو گئے ۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ یہ حملہ اٴْس وقت ہوا جب اس عسکریت پسند گروپ کی ایک اہم میٹنگ جاری تھی۔دوسری جانب حوثیوں کے ایک سیٹیلائٹ نیوز چینل فضائی حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ حملے میں چند شہری زخمی ہوئے۔