روہنگیا بحران ،سلامتی کونسل کے وفد کی بنگلہ دیش آمد،مہاجرین سے ملاقات

ْسلامتی کونسل کے ارکان اس چار روزہ دورے میں میانمار بھی جائیں گے اور سوچی سے ملاقات ہوگی

ہفتہ 28 اپریل 2018 13:27

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2018ء) روہنگیابحران کے سلسلے میں اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل کا وفد بنگلہ دیش اور میانمار کے دورے کے پہلے مرحلے پر بنگلہ دیش پہنچ گیا جہاں وہ روہنگیا بحران کا جائزہ لینے کے بعد مہاجرین کے معاملے پر اپنا آئندہ کا لائحہ عمل تیار کرے گا۔

(جاری ہے)

جرمن ریڈیو کے مطابق اقوام متحدہ کی کونسل کے دورے کا آغاز بنگلہ دیش میں روہنگیا مہاجرین کے سب سے بڑے کیمپ کاکس بازار سے ہو ا جہاں اقوام متحدہ کے سفیرنے کیمپوں میں مقیم افراد سے ملاقات کی ۔سلامتی کونسل کے ارکان اس چار روزہ دورے میں میانمار کی رہنما آنگ سان سوچی سے بھی ملاقات کریں گے۔ سوچی کو راکھین کی صورتحال پر خاموشی کے باعث دنیا بھر میں تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔