چین میں پاکستانی طلباء نے عالمی نمائش میں پاکستان کے کھانے اور ثقافت پیش کی

ہفتہ اپریل 13:31

بیجنگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 اپریل2018ء) چین میں پاکستانی طلباء نے انٹرنیشنل نمائش میں پاکستان کے کھانے اور ثقافت پیش کی اور شرکاء پاکستانی کھانوں سے لطف اندوز ہو ئے ۔ یہ نمائش چینی صوبہ جیانگسو کے شہر ووچائی میں منعقد ہوئی ۔ جس کے دوران پاکستانی طلباء نے خوراک کے دلدادہ افراد کو خاص طور پر پاکستانی کباب، نان ، بریانی اور کھیر وغیرہ جیسے کھانے پیش کئے ۔

(جاری ہے)

جیانگ نان یونیورسٹی نے کھانوں اور ثقافتی شوز کی اس نمائش کی میزبانی کی جس میں پاکستان ، نیپال ، بنگلہ دیش جاپان ، روس ، امریکہ ، قزاخستان ، کمبوڈیا، میانمار ، وینزویلا ، شام ،، سوڈان ، گھانا، انڈونیشیا اور یمن نے حصہ لیا ۔ اس دوران 17 نمائشی بوتھ بنائے گئے ۔ اس موقع پر چین کے روایتی کھانے بھی پیش کئے گئے جبکہ مذکورہ بالا ممالک سے تعلق رکھنے والے طلباء نے گانے گائے اور بعض گانوںکی دھنوں پر رقص پیش کیا جس کو تمام شرکاء نے سراہا ۔ چین میں زیر تعلیم طلباء کو مختلف ممالک کے کھانوں اور ثقافت سے روشناس کروانے کے لئے ہر سال یہ نمائش منعقد کی جاتی ہے جس کا دائرہء کار اب کافی وسیع ہو چکا ہے ۔