کے پی کے کے میڈیکل کالج میں خود کو غیر ملکی ظاہر کر کے داخلہ لینے کا انکشاف

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 28 اپریل 2018 12:57

کے پی کے کے میڈیکل کالج میں خود کو غیر ملکی ظاہر کر کے داخلہ لینے کا ..
پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 اپریل 2018ء) :خیبر پختونخواہ کے میڈیکل کالجز میں طلبا کے خود کو غیر ملکی ظاہر کر کے داخلے لینے کا انکشاف ہوا ہے۔ صوبے کے میڈیکل کالجز میں غیر ملکی کوٹہ کو بیوروکریسی نے مذاق بنا دیا ۔ سیلف فنانس اسکیم میں غیر ملکیوں اور دہری شہریت والے پاکستانیوں کو داخلہ دیا جاتا ہے ۔

(جاری ہے)

دوسری جانب ایچ ای سی نے میڈیکل کالجز میں داخلوں میںغیر ملکی کوٹی کی خلاف ورزی کی تردید کر دی ۔

ایچ ای سی کا کہنا ہے کہ افغان طلبا ویزہ لے کر پاکستانی جامعات میں داخلہ لے لیتے ہیں۔خیبر میڈیکل کالج کے ڈین ڈاکٹر نور الایمان نے بھی اس بات کی تردید کی اور کہا کہ ایسا کوئی کیس سامنے نہیں آیا۔ انہوں نے کہاکہ افغانستان سے جو بھی طلبا آتے ہیں وہ ایک مخصوص اسکیم کے تحت آتے ہیں،ایسا ہرگز نہیں ہے کہ کوئی جعلی پاسپورٹ بنوا کر غیر ملکی طلبا کے کوٹے پر داخلہ لے لے۔

متعلقہ عنوان :