کوئٹہ ،ْجمال الدین افغانی روڈ پر دکان پر فائرنگ، دو افراد جاں بحق

جاں بحق ہونے والے چچا بھتیجے ہیں ،ْ لاشوں کو تحویل میں لے کر سول ہسپتال منتقل کردیا گیا

ہفتہ 28 اپریل 2018 13:31

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2018ء) جمال الدین افغانی روڈ پر واقع دکان پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو افراد جاں بحق ہوگئے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں شاہراہ اقبال پر واقع جمال الدین افغانی روڈ پر فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔

(جاری ہے)

ڈی آئی جی کوئٹہ کے مطابق فائرنگ جمال الدین افغانی روڈ پر واقع الیکٹرانک کی دکان پر کی گئی جہاں نامعلوم مسلح افراد نے دکان پر بیٹھے 2 افراد کو فائرنگ کا نشانہ بنایا جو موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔

ڈی آئی جی کے مطابق جاں بحق ہونے والے چچا بھتیجے ہیں جن کی لاشوں کو تحویل میں لے کر سول ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق علاقے میں مکمل ناکہ بندی کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ،ْ واقعہ کی تحقیقات بھی شروع کردی گئی ہیں۔پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ میں ذاتی دشمنی کے عنصر کو بھی دیکھا جارہا ہے۔