4 ماہ کا بجٹ پیش کرتے تو معیشت بے یقینی کی لپیٹ میں آجاتی ،ْوفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال

ہفتہ 28 اپریل 2018 13:31

4 ماہ کا بجٹ پیش کرتے تو معیشت بے یقینی کی لپیٹ میں آجاتی ،ْوفاقی وزیر ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2018ء) وفاقی وزیر وزیر داخلہ احسن اقبال نے اپوزیشن کی تنقید کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ بجٹ نہ پیش کرنا چوائس نہیں تھی ،ْاگر 4 ماہ کا بجٹ پیش کرتے تو معیشت بے یقینی کی لپیٹ میں آ جاتی۔ایک انٹرویومیں انہوںنے کہاکہ ایوان میں اپوزیشن کا احتجاج اور ہلڑ بازی منفی تھی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اقتصادی پالیسیوں کا تسلسل چاہیے اور مسلم لیگ (ن) کی حکومت انتخابات جیت کر اہداف پورے کرے گی۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ ملکی و بین الاقوامی سرمایہ کار پورے سال کے تخمینوں پر منصوبہ بندی کرتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ آئندہ حکومت کی ترجیحات کیلئے 100 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں جبکہ پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) منصوبوں کیلئے بھی بجٹ مختص کیا گیا۔