Live Updates

ٹیکس دینے والے عوام کو کوئی ریلیف نہیں دیا گیا ،ْاسد عمر

ہفتہ 28 اپریل 2018 13:35

ٹیکس دینے والے عوام کو کوئی ریلیف نہیں دیا گیا ،ْاسد عمر
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے کہاہے کہ چینی پر 19رروپے فی کلو، تیل اور فون کارڈز پر تقریباً 40 فیصد ٹیکس دینے والے عوام کو بجٹ میں کوئی ریلیف نہیں دیا گیا ۔اسد عمر نے گزشتہ روز پیش کیے گئے وفاقی بجٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ بجٹ میں مالی خسارے کے بارے میں جھوٹے دعوے کیے گئے۔

(جاری ہے)

اسد عمر نے کہا کہ حکومت نے نہیں بتایا کہ 500 ارب روپے کے گردشی قرضے کیسے ادا کریگی ،ْ یہ بھی نہیں بتایا کہ ایک کھرب روپے کے قرضوں کی ادائیگی کی کیا صورت ہو گی۔رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ قائمہ کمیٹی خزانہ کی جانب سے مسترد ہونے کے باوجود ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کو بجٹ کاحصہ بنایا گیا ،ْچوروں کو ایمنسٹی دیتے وقت عام شہریوں کا بالکل خیال نہیں رکھا گیا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات