جنوبی وزیرستان ،ْنامعلوم افراد کی فائرنگ سے چار مزدور جاں بحق ،ْحملہ آور فرار

سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کردیں

ہفتہ اپریل 13:35

جنوبی وزیر ستان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 اپریل2018ء) تحصیل لدھا میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے چار مزدور جاں بحق ہوگئے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق جنوبی وزیرستان کی تحصیل لدھا کے علاقے مومی کڑم میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے چار مزدور جاں بحق ہوگئے۔

(جاری ہے)

جاں بحق مزدوروں کا تعلق بندوبستی علاقہ سے بتایا جاتا ہے۔ مزدوروں کو قتل کرنے کے بعد حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں اور تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ،ْ واقعہ کی وجوہات بھی معلوم نہیں ہوسکیں۔ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کردی ہیں۔