وزیر اعلیٰ سندھ ایف بی آ رپر برہم ،ْ ادارے پر اختیارات کا اغلط استعمال کا الزام

ہفتہ 28 اپریل 2018 13:35

وزیر اعلیٰ سندھ ایف بی آ رپر برہم ،ْ ادارے پر اختیارات کا اغلط استعمال ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2018ء) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے فیڈرل بورڈ آف ریوینیو (ایف بی آر) کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ ادارہ اپنے اختیارات کا غلط استعمال کررہا ہے۔گزشتہ روز وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیرِ صدارت اجلاس ہوا جس میں ایف بی آر کی جانب سے مختلف صوبائی محکموں کے اکاؤنٹس کلوز کرنے کا جائزہ لیا گیا۔

(جاری ہے)

ایف بی آر حکام نے وزیراعلیٰ کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ فیڈرل بورڈ آف ریوینیو نے سندھ کے مختلف محکموں کو ٹیکس کی مد میں 4 ارب 30 کروڑ روپے کے بلز بھیجے ہیں۔وزیراعلیٰ سندھ نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایف بی آر اپنا ہدف پورا کرنے کیلئے واجبات سندھ حکومت پر ڈال رہا ہے ،ْاگر اس نے سندھ حکومت کے اکاؤنٹس سے کوئی بھی کٹوتی کی تو اس کے خلاف کارروائی کریں گے۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ ایف بی آر اپنے اختیارات کا غلط استعمال کررہا ہے۔

متعلقہ عنوان :