مقبوضہ کشمیر، نوجوان کی شہادت پر شوپیاں میں ہڑتال

ہفتہ 28 اپریل 2018 13:35

سرینگر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اپریل2018ء) مقبوضہ کشمیر میں قابض فوجیوں کے ہاتھوں ایک طالب علم ثاقب شبیر کی شہادت پر ہفتے کو ضلع شوپیاں میں دوسرے روز بھی مکمل ہڑتال کی گئی۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق ضلع شوپیاں کے علاقے بون پورہ کا رہائشی ثاقب شبیر جمعرات کے روز ضلع اسلام آباد کے علاقے لزبل میں قابض فورسز کی فائرنگ سے شدید زخمی ہونے کے بعد ہسپتال میں دم توڑ بیٹھا تھا۔ ضلع میں دکانیں اور کاروباری مرکزبند رہے جبکہ سڑکوں پر ٹریفک معطل تھی۔