Live Updates

تحریک انصاف میں شمولیت کی خبریں،اعتزاز احسن نے اہم اعلان کردیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 28 اپریل 2018 13:10

تحریک انصاف میں شمولیت کی خبریں،اعتزاز احسن نے اہم اعلان کردیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 اپریل 2018ء) : نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں پیپلز پارٹی کے رہنما اعتزاز احسن سے دریافت کیا گیا کہ کیا آپ پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہو رہے ہیں؟ جس پر اعتزاز احسن نے کہا کہ پیپلز پارٹی میری فیملی ہے ، میں پیپلز پارٹی کیوں چھوڑوں گا۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ میں ایک بات کی وضاحت کر دینا چاہتا ہوں کہ میرا ٹویٹر پر کوئی اکاؤنٹ نہیں ہے ، ٹویٹر پر میرے نام سے بنے تمام اکاؤنٹس جعلی ہیں۔

جب بھی میں ٹویٹر اکاؤنٹ بناؤں گا تو اعلان کروں گا،میں ٹویٹر اکاؤنٹ تب ہی بناؤں گا جب میں اسے پوری طرح سیکھ لوں گا۔ندیم افضل چن کے پارٹی چھوڑنے سے متعلق انہوں نے کہا کہ ان کے جانے سے ایک خلا تو آئی ہے، چودھری نثار کی پی ٹی آئی میں ممکنہ شمولیت پر اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ میں ان کا کوئی مشیر نہیں ہوں، انہیں جو بھی فیصلہ کرنا ہے خود ہی کرنا ہے۔ ان کا مزید کیا کہنا تھا آپ بھی دیکھیں:
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات