Live Updates

پی ٹی آئی حلقہ این اے 30اورپی کے 73کااجلاس

ہفتہ 28 اپریل 2018 13:39

پی ٹی آئی حلقہ این اے 30اورپی کے 73کااجلاس
پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اپریل2018ء) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 30اورصوبائی اسمبلی کے حلقہ پی کے 73کیلئے پاکستان تحریک انصاف کے امیدواروں کاایک اجلاس گذشتہ روزصداقت خٹک اورعلی آفریدی کی زیرصدارت پشاورکے ایک مقامی ہوٹل میں منعقدہواجس میں پی ٹی آئی کے ٹکٹ کیلئے درخواستیں جمع کرانے والے 28امیدواروں نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں متفقہ طورپرایک قراردادمنظورکی گئی جس کے تحت کسی بھی امیدوارکوٹکٹ ملنے کی صورت میں باقی سب امیدوارذاتی اختلافات بھلاکرٹکٹ ملنے والے امیدواروں کے ساتھ بھرپورتعاون کر یں گے ۔

اجلاس میں کہاگیاکہ مذکورہ حلقوں کیلئے اگرکسی باہرکے امیدوارکوٹکٹ دیاگیاتواس قسم کاکوئی فیصلہ قبول نہیں کیاجائیگااوراس قسم کے اقدام کی ہرسطح پرمذاحمت کی جائیگی۔حیات آبادکے نائب ناظم عمران خان سالارزئی نے اس حوالے سے کہاکہ اجلاس کے انعقادکامقصدپارٹی کواندرونی اختلافات سے بچانااورمذکورہ حلقوں کیلئے مقامی امیدواروں کی حوصلہ افزائی کرناتھا۔اانہوںنے کہاکہ ہم عمران خان کے سپاہی ہیں تاہم پیراشوٹ کے ذریعے اترنے والے امیدواروں کی حوصلہ شکنی کرینگے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات