علی پور‘ غیرت کے نام پر حوا کی ایک اور بیٹی کو قتل کر دیا گیا

ہفتہ 28 اپریل 2018 13:40

علی پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 اپریل2018ء) پنجاب میں غیرت کے نام پر حوا کی ایک اور بیٹی کو قتل کر دیا گیا۔ ہفتہ کو پولیس کے مطابق غیرت کے نام پر قتل کے واقعات میں مسلسل اضافہ، علی پور میں غیرت کے نام پر ایک اور لڑکی کو قتل کر دیا گیا ہے۔علی پور کے علاقے بستی نوناری میں غیرت کے نام پر بھائی حضور بخش نے بہن ساجدہ کو گولی مار کرموت کے گھاٹ اتار دیا ہے۔

(جاری ہے)

پولیس نے مقتولہ لڑکی کو لاش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کر دی ہے جبکہ ملزم موقع سے فرار ہو گیا ہے۔ پولیس کے مطابق ساجدہ نے گھرسے بھاگ کر بستی کے نوجوان لڑکے سے نکاح کیا تھا، جس کے بعد دو روز قبل مقتولہ لڑکی کے والدین ساجدہ کو دارالعمان مظفرگڑھ سے گھر واپس لائے تھے۔ادھر مقتولہ لڑکی کے رشتے دار پولیس کارروائی سیانکاری ہے جبکہ والدہ بیٹی کو انصاف دلانے کے لیے ملزم بیٹے کے خلاف کارروائی کرنے پر بضد ہے۔ دوسری جانب آر پی او مظفر گڑھ نے پولیس کی مدعیت میں مقدمہ درج کرنیکا حکم دے دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :