لاہور‘ کاسمو پولیٹن کلب کی چھت گرنے سے ملبے تلے دب کر 3 افراد جاں بحق‘ 2زخمی

ہفتہ 28 اپریل 2018 13:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 اپریل2018ء) لاہور کے باغ جناح میں کاسمو پولیٹن کلب کی چھت گرنے سے 3 افراد ملبے دب کر جاں بحق اور 2 زخمی ہو گئے۔ریسکیو ٹیم کے مطابق کاسمو پولیٹن کلب کی بوسیدہ عمارت کی تعمیر و مرمت کا کام جاری تھا کہ اس دوران چھت کا لینٹر ٹوٹ گیا جس کے نتیجے میں ڈائننگ ہال میں بیٹھے 5 مزدور ملبے تلے دب گئے۔

(جاری ہے)

ملبہ ہٹا کر زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں 3 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ 2 زخمیوں میں سے ایک کی حالت تشویشناک بتائی گئی۔

ہلاک اور زخمی ہونے والوں کی شناخت نہیں کی جا سکی۔واضح رہے لاہور شہر کے دل میں واقع باغ جناح کے اندر 34 کنال پر محیط کاسمو پولیٹن کلب کا سنگِ بنیاد اس وقت کے گورنر سرولیم ہیلے نے تین مارچ 1927 کو رکھا تھا یہ لا ہور کا واحد کلب ہے جو کسی باغ کے اندر واقع ہے۔